جماعت اسلامی ہی ملک و قوم کو مسائل سے نجات دلا سکتی :محبوب الزماں

 جماعت اسلامی ہی ملک و قوم کو مسائل سے نجات دلا سکتی :محبوب الزماں

چودھری سلیم کے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی مقرر ہونے کے موقع پر خطاب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چودھری محمدسلیم جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری مقرر، ان کے تقررکا فیصلہ ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ کی صدارت میں المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ہونے والے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیاگیا۔اس موقع پر نائب امراء میاں طاہرایوب،اجمل حسین بدر،شیخ محمدمشتاق بھی موجود تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک کے اندر صرف اللہ کا دین ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔

جماعت اسلامی کی ساری جدوجہد کامقصد وطن عزیز میں اسلامی نظام کاقیام ہے، جماعت اسلامی کی بے داغ قیادت ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ۔ ملک کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے ۔جماعت اسلامی کے سینکڑوں افراد منتخب ہو کر قومی اسمبلی، سینٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبربنے ، کسی ایک ممبرپربھی کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ قوم کو اہل اور ایمان دار قیادت کی ضرورت ہے جو اسے جماعت اسلامی کی صورت میں دستیاب ہے ۔ ہمارے پاس بہترین لوگ ہیں اور پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے اور اداروں کو ٹھیک کرنے کا مکمل روڈ میپ ہے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہر مشکل وقت میں عوام کی خدمت کی مثالیں قائم کیں جس کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست اور ریاست کے نظام کو بحرانوں سے نجات کیلئے عوامی سطح پر بڑی تحریک اور عوامی منظر جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں عوامی حقوق کی تحریک آگے بڑھے گی۔جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو موروثی سیاست، کرپشن اور ظلم کے نظام کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں