گوجرہ میں سرکاری زمین پر قبضہ ناکام، تجاوزات مسمار

گوجرہ میں سرکاری زمین پر قبضہ ناکام، تجاوزات مسمار

بعض افراد دکانیں تعمیر کر رہے تھے اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کارروائی کا حکم دیا

گوجرہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی انکروچمنٹ ٹیم نے ریلوے روڈ پر سرکاری زمین پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قبضہ ناکام بنا دیا۔بعض افراد سرکاری جگہ پر دکانیں تعمیر کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ جس پر انکروچمنٹ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تعمیر شدہ دکانیں مسمار کر دیں اور سرکاری زمین کو واگزار کرا لیا۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری املاک پر کسی بھی قسم کا غیر قانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں