چنیوٹ : ڈپٹی کمشنر کا رات گئے دورہ، نکاسی آب کا جائزہ
عائشہ رضوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا ، عملہ کہ حاضری چیک کی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے رات 3 بجے شاہراہ قائد اعظم سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور موسلا دھار بارش کے بعد پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے واسا اور میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کو چیک کیا۔ متعلقہ عملہ اور مشینری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارش کے پانی کی نکاسی کو مکمل کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ ڈسپوزل ورکس پر عملہ اور مشینری کو ہمہ وقت متحرک رکھا جائے تاکہ نکاسی آب کا نظام مسلسل جاری رہے ۔اسی دوران ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا اور عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور سٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی، جبکہ دورے کے دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز اور عملہ بھی موجود پایا گیا۔