سمارٹ لاک ڈاون کی تجویز عوامی مفادمیں بہتر نہیں ،ندیم افضل چن

سمارٹ لاک ڈاون کی تجویز عوامی مفادمیں بہتر نہیں ،ندیم افضل چن

وفاقی و صوبائی اداروں سمیت حکومتی فضول خرچیوں کو فوری کنٹرول کیا جائے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا کہ ملک گیر سمارٹ لاک ڈاون کی تجویز عوامی مفادہ عامہ میں بہتر نہیں پہلے ہی بے لگام مہنگائی اور معاشی بحران نے ملک کے ہر طبقے ہو ش اڑ ا رکھے ہیں وفاقی و صوبائی اداروں سمیت حکومتی فضول خرچیوں کو فوری کنٹرول کیا جائے ہر ڈسٹر کٹ سطح پر چیک ایند بیلنس کے نظام کو بہتر بنایا جائے ایران جنگ کی وجہ سے اس بار 4 اپریل کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی47 ویں برسی کی تقریبات پنجاب بھر سمیت پاکستان میں ہر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا ٹرز پر سادگی کے ساتھ عقیدت و احترام سے منائی جائے گی موجو د ہ اتحادی حکومت کو مہنگائی کے دباوء میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئے۔ تیل و گیس کی سپلائی پر دباؤ کے باوجود ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنا نا ہو گا اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مستردکیا جائے ۔ کفایت شعاری پالیسی کے تحت سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی غریب عوام کو فائد ہ ملنا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہارپیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے نئی ڈویژنل سیکرٹر ی اطلاعات پی پی فیصل آباد امائمہ افتخار خاں کی رہائش گاہ TNT کالونی ستیانہ روڈ پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے دویژنل صدر چوہدری خادم حسین، این اے 100 کی ٹکٹ ہولڈر سدرہ سعید بندیشہ پیپلز پارٹی کے دویژنل و ڈسٹر کٹ میڈیا کوا ڈینیٹر محمد طاہر شیخ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات سعود سعید اقبال و دیگر سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین سے ملاقات کے دوران عالمی و ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے ڈویژنل سیکرٹر ی اطلاعات پی پی امائمہ افتخار خاں کو سنت نکاح کی ادائیگی پر مٹھائی اور مبارکباد دی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں