بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
غلام محمد آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اورنگزیب کو روک کر چیک کیا۔ جس کے قبضے سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔