مری ،ممکنہ بارش،متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

مری ،ممکنہ بارش،متعلقہ  محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ہوا ۔۔

جس میں خراب موسمی الرٹ کے پیش نظر شہریوں، مقامی آبادی اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے ، ٹریفک پلان، ریسکیو و طبی سہولیات، بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی سمیت دیگر امور پر اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے ،فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے اور ہیلپ ڈیسک و کنٹرول رومز فعال رکھنے کی ہدایت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں