آئی جی کی زیر صدارت اجلاس، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

آئی جی کی زیر صدارت اجلاس، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

امن و امان کی بحالی، شہریوں کی خدمت ترجیح ،علی ناصر،کھلی کچہری میں شکایات سنیں

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ آئی جی وفاقی دارالحکومت میں امن و امان ،مجموعی سکیورٹی صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لیا، انہوں نے تمام افسران کو ضلع بھر میں امن و امان کی قیام کو یقینی بنانے اور بھرپور سکیورٹی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور یہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ بعدازاں آئی جی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں \\\"اوپن ڈور پالیسی کے تحت\\\" کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں