مقبول صدیقی سے کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر کی ملاقات ،تعلیم کے فروغ پر تبادلہ خیال

  مقبول صدیقی سے کامسیٹس یونیورسٹی کے  ریکٹر کی ملاقات ،تعلیم کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر راحیل قمر نے۔۔

 ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ریکٹر کامسیٹس نے کراچی اور کوئٹہ میں یونیورسٹی کے کیمپسز کے قیام کیلئے اراضی کی فراہمی کی درخواست کی، جس پر وفاقی وزیر نے دونوں صوبائی درالحکومت میں کیمپسز کے قیام کو عملی جامہ پہنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں 13تا 15مئی 2کو Kazanمیں منعقد ہونے والی پندرہویں آئیسسکو جنرل کانفرنس اور ایگزیکٹو کونسل کے چھیالیسیویں سیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں