پولیس افسروں کی کھلی کچہریاں، شہریوں کے مسائل سنے

پولیس افسروں کی کھلی کچہریاں، شہریوں کے مسائل سنے

رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا،افسر

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈی آئی جی پولیس جواد طارق، ایس ایس پی انویسٹی گیشز طارق بٹ اور ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر تمام افسران نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں