بجلی چوری میں ملوث شہری کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری میں ملوث شہری کو قابو کر لیا گیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں فیسکو ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔
اس دوران شہری کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔