آتش بازی کا سامان تیار کرنے پر دو افراد گرفتار

آتش بازی کا سامان تیار  کرنے پر دو افراد گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ کھرڑیانوالہ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ جنکے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش گیر مواد برآمد کر لیا گیا۔ جو علاقہ مکینوں کیلئے کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں