بچوں کے اغوا میں ناکامی پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بچوں کے مبینہ اغواکی کوشش میں ناکامی پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اظہر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی، ناکامی پر ملزم نے حسن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔