موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ لینڈ سکیپ ضروری:ماہرین

موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ لینڈ سکیپ ضروری:ماہرین

زرعی یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز کے تحت کانفرنس سے خطاب

فیصل آباد (نیوز رپورٹر )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ لینڈ سکیپ ملک کے شہری اور دیہی ترقی کیلئے ناگزیر ضرورت بن چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے انسٹیٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام کانفرنس بعنوان کلائمیٹ اسمارٹ لینڈ سکیپ سے خطاب کرتے کیا۔ ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا جدید لینڈ سکیپنگ کو محض ظاہری خوبصورتی تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اس میں ماحولیاتی مضبوطی کو بھی شامل کرنا ضروری ہے ۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پروفیسر ڈاکٹر احمد ستار خاں نے کہا بدلتے ہوئے ماحول کے اثرات سے بچاؤ کے لیے کلائمیٹ سمارٹ لینڈ سکیپ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ بڑھتا ہوا درجہ حرارت، بے ترتیب بارشیں اور زمین کی زرخیزی میں کمی لینڈ سکیپ منصوبہ بندی میں جدید حل کی متقاضی ہیں۔

ڈاکٹر اسلم خاں نے کہا شجرکاری مہم میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ منتظم پروفیسر ڈاکٹر عدنان یونس نے کہا موسمیاتی تغیر کے پیش نظر روایتی طریقوں کو ترک کر کے وسائل کے مؤثر استعمال پر مبنی باغبانی کے متبادل طریقہ کار کو اپنانا ہوں گے ۔ ایسی حکمت عملی اپنانا ہوگی جو ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرے اور دیرپا پائیداری کو یقینی بنائے ۔ فاطمہ فرٹیلائزر سے عتیق الرحمن، سپرٹ انٹرنیشنل کے بانی ملک محسن شہزاد، ڈاکٹر عاطف ریاض، ڈاکٹر احسن اکرم، ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر عامر نواز، ڈاکٹر عمیر شفیق، ڈاکٹر اعظم، ڈاکٹر مہک، ڈاکٹر گلزار، ڈاکٹر امان اللہ، ڈاکٹر وسیم قادری، علیم تقی، ایم عاطف، ایم منیب اور بہزاد رفیق نے بھی باغبانی اور موسمیاتی مطابقت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں