ڈیزل و پٹرول قیمتوں میں اضافہ، کسان شدید مشکلات کا شکار

ڈیزل و پٹرول قیمتوں میں اضافہ، کسان شدید مشکلات کا شکار

حکومت کسانوں کو سبسڈی کے نام پر کرپشن کے بجائے حقیقی ریلیف دے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کسان دشمن اقدام قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی اور خریف کی بوائی کے موقع پر ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کسانوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے ، کیونکہ زراعت مکمل طور پر ڈیزل پر انحصار کرتی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کسانوں کے لیے سبسڈی کے نام پر کرپشن کے بجائے حقیقی ریلیف فراہم کرے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں