اے سی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات بہتری کا حکم

اے سی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات بہتری کا حکم

مختلف وارڈز کا معائنہ ،اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے مریضوں کی عیادت بھی کی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے ایم ایس ڈاکٹر جعفر کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ادویات کی دستیابی، علاج معالجے اور دیگر سہولیات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت علاج فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ایم ایس ڈاکٹر جعفر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں