محمد شریف ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نائب صدر منتخب

محمد شریف ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن  ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نائب صدر منتخب

پیرمحل (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول 316 گ ب کے سینئر سکول ٹیچر (SST) محمد شریف ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی نائب صدر منتخب ہو گئے ۔

ان کی کامیابی پر تعلیمی حلقوں، اساتذہ اور علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ مختلف اساتذہ اور سماجی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اساتذہ برادری نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد شریف اساتذہ کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں