14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج

14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج

پیرمحل (نمائندہ دنیا )تھانہ پیرمحل پولیس نے 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

سی پلاٹ کمے شاہ کے رہائشی عدنان سمیت چار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے 14 سالہ لڑکی تاشیہ بی بی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد عمران کی مدعیت میں سب انسپکٹر حسام الدین نے زیر دفعہ 365-B/376 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں