پیرمحل میں چوری کی دو وارداتیں لاکھوں روپے کا نقصان

پیرمحل میں چوری کی دو وارداتیں  لاکھوں روپے کا نقصان

پیرمحل (نمائندہ دنیا)نامعلوم چوروں نے دو مختلف وارداتوں میں ٹیوب ویل سولر سسٹم اور ڈرائی فروٹ کی دکان کا صفایا کر دیا۔

موضع درگاہی پور میں احسان الحق کے رقبہ سے ٹیوب ویل سولر انورٹر، موٹر، بجلی کیبل وغیرہ چوری کر لی گئی جس کی مالیت 3 لاکھ 35 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔جبکہ چک نمبر 762 گ ب میں محمد ناصر کی ڈرائی فروٹ کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور مالیت 1 لاکھ 20 ہزار روپے کا سامان لے گئے ۔پولیس نے وارث علی شامی اے ایس آئی کی مدعیت میں دونوں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں