کچہری بازار بیوٹیفکیشن منصوبہ، کام تیز کرنے کی ہدایت
92 کروڑ کے 4 منصوبے جاری، شہریوں کو بہتر ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے ہمراہ کچہری بازار کا دورہ کیا اور بازار میں جاری بیوٹیفکیشن کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے ٹف ٹائلز کی تنصیب، گرین بیلٹ کی تیاری اور دکانوں کے باہر یکساں ڈیزائننگ کا جائزہ لیا اور باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے کہا کہ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف تاجروں کو سازگار کاروباری ماحول میسر آئے گا بلکہ شہریوں کو بھی معیاری تفریحی سہولیات حاصل ہوں گی۔ 92 کروڑ کی لاگت سے چار بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔