غیر اخلاقی گفتگوسے منع کرنے پر خاتون پر تشدد، دھمکیاں

غیر اخلاقی گفتگوسے منع کرنے پر خاتون پر تشدد، دھمکیاں

ملزم نے مبینہ طور پر نبیلہ نامی خاتون سے غیر اخلاقی گفتگو کی، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر اخلاقی گفتگو کرنے سے منع کرنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔تھانہ ساندل بار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نبیلہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ غیر اخلاقی گفتگو کی۔ جسے منع کیا گیا تو ملزم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں