گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والا شہری لاپتہ ہو گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والا شہری مبینہ طور پر لاپتہ ہو گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے محلہ بھائی والا کے قریب شاہزیب نامی شہری کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے مبینہ طور پر راستے سے ہی ملزمان نے اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔