چنیوٹ میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹس پر تیز رفتار پیشرفت
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق چنیوٹ میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹس پر تیز رفتار عملدرآمد جاری ہے ۔
ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ایڈمنسٹریٹر واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق رسول، سی او ایم سی محمد فیاض و دیگر کے ہمراہ فرنیچر بازار، لائبریری پارک، سرگودھا روڈ اور جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور بیوٹیفکیشن، بہتری و بحالی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے ٹف ٹائلز کی تنصیب، گرین بیلٹ کی تیاری اور دکانوں کے باہر یکساں ڈیزائننگ کا جائزہ لیا اور باقی ماندہ کاموں کو بھی تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔