آزاد کشمیر انتخابات ،ن لیگ بھاری اکثریت حاصل کریگی ،رانا ثنا
سابق وزیر اعظم فاروق حیدر کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر گفتگو ،ٖحفیظ الرحمن بھی ملے
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وزیراعظم کے مشیر براے سیاسی امور رانا ثنائاللہ سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر و رہنما مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر، ن لیگ جی بی کے صدر حافظ حفیظ الرحمن نے ملاقات کی، آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا،الیکشن کی صورتحال پر فاروق حیدر اور رانا ثنااللہ کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فاروق حیدرنے کہاکہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی، حکومت پاکستان کی شاندار کارکردگی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کا اثر آئندہ انتخابات میں نظر آئیگا، راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ پاکستان بھر بالخصوص پنجاب میں ہونے والی ترقی اور جدت کا دائرہ کار آزادکشمیر تک بڑھائیں گے ۔