کنیکٹ ہیئر:مصنوعی ذہانت پر مبنی ملک گیر سائن لینگوئج سہولت
سماعت سے محروم افراد کیلئے قومی سطح پر قابلِ رسائی مواصلات،شراکت داری کو فروغ دینا ہے
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) جنوبی ایشیاء کے صفِ اول کے معاون ٹیکنالوجی سٹارٹ اپ، کنیکٹ ہیئر نے جی ایس ایم اے اور یوفون کے اشتراک سے \\\'\\\'نیشنل ڈیپلائمنٹ آف سائن لینگویج اے آئی فار پبلک براڈکاسٹ\\\'\\\' منصوبے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں حکومت، ٹیلی کام شعبے ، اقوامِ متحدہ کے اداروں اور انسانی ہمدردی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اہم سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی تاکہ سماعت سے محروم افراد کے لیے قومی سطح پر قابلِ رسائی مواصلات کے فروغ کے لیے شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے ۔یہ کنیکٹ ہیئر کے جی ایس ایم اے کے تعاون سے چلنے والے مصنوعی ذہانت پر مبنی خطرات سے قبل از وقت ا ٓگاہی دینے والے نظام،\\\' سْنو\\\' (SUNO) کی اختتامی تقریب بھی تھی، جس میں منصوبے کی اہم کامیابیوں کو اْجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے اگلے مرحلے کے طور پر ملک گیر نفاذ کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ منصوبے کے متعلق برطانوی ہائی کمشنر، جین میریئٹ سی ایم جی او بی ای کا کہنا تھا، \\\'\\\'سْنو اس بات کی ایک روشن مثال ہے کہ شمولیتی، مقامی سطح پر تیار شدہ اور مصنوعی ذہانت پر مبنی سہولیات آفات سے نمٹنے کی بہتر تیاری میں بہت معاون ثابت ہوسکتی ہیں اور اس بات کو یقینی بنا سکتی ہیں کہ معذور افراد کو جان بچانے والی قبل از وقت اطلاعات تک مساوی رسائی حاصل ہو۔ برطانیہ کو ایسی جدید ترین سہولیات کی حمایت پر فخر ہے جو تمام طبقات کی فلاح و بہبود کو پیش نظر رکھتی ہیں، جن میں پاکستان بھر میں موجود ایک کروڑ سماعت سے محروم اور کم سماعت رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں جو اس ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔تقریب میں اے آئی سے چلنے والی قابلِ رسائی ٹیکنالوجیز کے مستقبل پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ۔