ایف جی ای ایچ اے کے مختلف اداروں سے معاہدے
سعدات انٹرپرائزز، تعمیر سٹیٹ انگوری روڈ مری سے ملکر منصوبے شروع کئے جائینگے
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA)نے ایک اہم اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نجی شعبے کے معتبر اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ تقریب کمیٹی روم میں ہوئی، اس موقع پر FGEHAاور M/Sسعدات انٹرپرائزز، چکری روڈ راولپنڈی جبکہ دوسری جانب M/Sتعمیر اسٹیٹ انگوری روڈ مری کے درمیان ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ترقی کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ یہ منصوبے FGEHAکے جوائنٹ وینچر (JV)اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP)رولز 2025کے تحت End Product Basisپر مکمل کیے جائیں گے، جو ملک میں رہائشی سہولیات کے فروغ کی جانب ایک نمایاں قدم ہے۔