چکن فروشوں کی مبینہ من مانی، کم وزن فروخت کا انکشاف

چکن فروشوں کی مبینہ من مانی، کم وزن فروخت کا انکشاف

متعدد دکاندار ایک کلو کے بجائے تقریباً 900 گرام اور بعض 800 گرام بیچ رہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردونواح میں چکن فروشوں کی جانب سے شہریوں کو کم وزن گوشت فروخت کرنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جس پر عوام نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق متعدد دکاندار ایک کلو کے بجائے تقریباً 900 گرام اور بعض 800 گرام تک چکن فروخت کر رہے ہیں اور خریداروں کو مختلف حیلوں بہانوں سے مبینہ طور پر گمراہ کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب وہ گھر جا کر وزن چیک کرتے ہیں تو گوشت مقررہ وزن سے کم نکلتا ہے ، جس سے انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔شہریوں کے مطابق بعض چکن فروشوں نے اپنی خود ساختہ ریٹ لسٹیں آویزاں کر رکھی ہیں، جبکہ بیشتر دکانوں پر قیمتیں واضح طور پر درج نہیں کی جاتیں، جس کے باعث خریداروں کو سرکاری نرخوں کا علم نہیں ہو پاتا۔مزید شکایات کے مطابق کئی دکانوں پر ڈیجیٹل یا معیاری ترازو کے بجائے پرانے اور غیر معیاری ترازو استعمال کیے جا رہے ہیں، جس سے وزن میں کمی بیشی کا خدشہ رہتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مؤثر چیکنگ نہ ہونے کے باعث دکاندار بلاخوف و خطر من مانی کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں