کاروباری لین دین میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان ہضم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری لین دین میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان ہضم کر لیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ظاہر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے قریبی اور کاروباری تعلقات کی بناء پر اس سے بھاری مالیت کا سامان بطور امانت حاصل کیا۔ لیکن مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر ہضم کر لیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔