ٹوبہ :لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال میں مسلسل اضافہ

ٹوبہ :لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال میں مسلسل اضافہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر اور اس کے گردونواح میں غیر قانونی طور پر لاؤڈ سپیکر کے استعمال میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،

جس کے باعث شہری شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہیں،غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال نے شہریوں کا سکون چھین لیا ہے ،شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں، چوک چوراہوں اور گلی محلوں میں ریڑھی بان اور پیشہ ور بھکاری لاؤڈ اسپیکر کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، بلند آواز میں کیے جانے والے اعلانات نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں میں خلل ڈال رہے ہیں ،بلکہ مریضوں، بزرگوں اور عام شہریوں کے لیے بھی شدید اذیت کا باعث بن رہے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق واضح قوانین موجود ہیں، تاہم ان پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں