موٹر سائیکلوں میں تصادم، 3 افراد زخمی
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل احمد پور سیال کے علاقے شریف آباد لیہ روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکل سوار کراسنگ کے دوران آپس میں ٹکرا گئے ۔
حادثہ مبینہ طور پر لاپرواہی کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں مزید علاج کے لیے آر ایچ سی گڑھ مہاراجہ منتقل کر دیا۔زخمیوں میں محمد اسحاق (22 سال) سکنہ عباس پور، نعیمہ پروین (19 سال) سکنہ کوٹ بہادر اور کامران (21 سال) سکنہ کوٹ بہادر شامل ہیں۔