ٹوبہ ٹیک سنگھ :گندم خریداری مہم کے انتظامات مکمل

 ٹوبہ ٹیک سنگھ :گندم خریداری مہم کے انتظامات مکمل

خریداری کو آ سان بنانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل متعارف

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گندم خریداری مہم کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ٹوبہ ٹیک سنگھ شمائلہ بانو کے مطابق حکومت پنجاب نے اس سال گندم خریداری کے عمل کو مزید شفاف، تیز اور سہل بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل متعارف کرایا ہے ، جس کے تحت نجی شعبے اور متعلقہ اداروں کے ذریعے کاشتکاروں سے گندم خریدی جائے گی۔کاشتکاروں سے گندم 3500 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے خریدی جائے گی۔ کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گندم کی فروخت کے لیے پیشگی رجسٹریشن کروائیں اور اپنے اصل شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ ادائیگی کا عمل شفاف اور بروقت یقینی بنایا جا سکے ۔رجسٹریشن اور تصدیقی عمل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ ایپ کے ذریعے کیا جائے گا ۔گندم کی خریداری کے بعد ادائیگی 72 گھنٹوں کے اندر براہ راست کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں