بیوٹیفکیشن پراجیکٹ پر کام تیز کر کے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر

 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ پر کام تیز کر کے  مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر

میانوالی (نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق حکومتی کے پی آئی اور دیگر اقدامات پر عملدرآمد یقینی بناے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈسی آفس کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ایم ڈی واسا شعیب ضیاء ہاشمی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، بیوٹیفکیشن پروجیکٹ، ٹریفک منیجمنٹ پلان، مون سون کے دوران بارشی پانی کی نکاسی، ڈی سلٹنگ ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، تعمیراتی منصوبوں پر پیش رفت، ڈیپ کلینگ مہم اور ستھرا پنجاب پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ پنجاب ڈویلمپنٹ پروگرام اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹ پر کام تیز کر کے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں