سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے مسافروں کی اوور لوڈنگ کا نوٹس لے لیا
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے مسافروں کی اوور لوڈنگ کا نوٹس لے لیامن مانے کرائے بھی وصول کر رہے ہیں ’ اورمسافروں کا استحصال بدستور جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے وزیر اعلیٰ شکایات سیل کی نشاندہی پر سرگودھا سمیت ریجن بھر میں گاڑیوں پر سامان اور مسافروں کی اوور لوڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی افسران سے رپورٹ طلب کر لی،ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ پر اوور لوڈنگ اور اضافی کرایوں کی وصولی کی روک تھام کیلئے متعلقہ شعبہ جات کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں مگر اس کے برعکس سرگودھا سے مختلف علاقوں کو آنے جانے والی گاڑیوں پر نہ صرف اوور لوڈنگ معمول بن چکی ہے ’ جبکہ ٹرانسپورٹر من مانے کرائے بھی وصول کر رہے ہیں’ اورمسافروں کا استحصال بدستور جاری ہے ’ جس پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو خصوصی کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی کی ہے ۔