تمام تنظیمیں باہمی رابطے کو فروغ دیں ،ریجنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر

 تمام تنظیمیں باہمی رابطے کو فروغ دیں ،ریجنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر

تمام تنظیمیں باہمی رابطے کو فروغ دیں ،ریجنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ہیلتھ سیکٹر کی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کے لیے حکمت عملی اختیار کی جائے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریجنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین کی زیرِ صدارت ہیلتھ سیکٹر میں کام کرنے والی این جی اوز کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی اور صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں، درپیش چیلنجز اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے ،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام تنظیمیں باہمی رابطے کو فروغ دیں اور اپنے اقدامات میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہیلتھ سیکٹر میں جاری سرگرمیوں کو مزید منظم اور مربوط بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی، جبکہ مستحق افراد تک سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں گے ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زیبا عندلیب اور صائمہ بینش نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں