کچہریوں کی سکیورٹی مزید سخت، جامع سکیورٹی آڈٹ کا حکم

کچہریوں کی سکیورٹی مزید سخت، جامع سکیورٹی آڈٹ کا حکم

چیکنگ نظام، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت سے متعلق آڈٹ شروع

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او ساجد حسین نے کچہریوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جامع سکیورٹی آڈٹ کا حکم دے دیا ہے ۔اس اقدام کے تحت ضلع بھر کے عدالتی احاطوں میں سکیورٹی انتظامات کا ازسرنو اور ہمہ جہت جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ ڈی پی او کی ہدایت پر کچہریوں کے داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی چیکنگ نظام، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت اور تعینات نفری کی کارکردگی کا مکمل آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی کر کے مؤثر تدارک یقینی بنایا جا سکے ۔ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ سکیورٹی معاملات میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں