آبیانہ ریکوری کے حوالے سے نمبرداران کا اہم اجلاس
کا شتکاروں سے قریبی رابطہ رکھنے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنانے کا حکم
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اقصیٰ امتیاز کی زیر صدارت ماموں کانجن میں نمبرداران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب تحصیلدار ماموں کانجن سمیت تمام ریونیو سٹاف نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران آبیانہ ریکوری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقصیٰ امتیاز نے ریکوری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے نمبرداران کے کردار کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں سے قریبی رابطہ رکھیں اور آبیانہ کی بروقت وصولی کو یقینی بنائیں تاکہ حکومتی محصولات میں اضافہ ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے ریونیو سٹاف کو بھی تاکید کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور محنت سے ادا کریں اور ریکوری کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔