ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 13 دکانیں سیل

 ایس او پیز کی خلاف ورزی پر  کریک ڈاؤن، 13 دکانیں سیل

پینسرہ (نمائندہ دنیا) فیصل آباد میں سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا صدر ڈاکٹر ذیشان ارشاد کی ہدایات پر حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں پیرا صدر کی ٹیموں نے نڑوالا روڈ، امین پور بنگلہ، صدر سٹی اور پینسرہ کے علاقوں میں انسپکشنز کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔ خلاف ورزیوں میں مقررہ اوقات کار کی پابندی نہ کرنا اور دیگر ایس او پیز کو نظرانداز کرنا شامل تھا۔کارروائی کے دوران خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف فوری قانونی ایکشن لیا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 13 دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ متعدد دکانداروں کو موقع پر وارننگز بھی جاری کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں