بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو نوسر بازوں نے لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو نوسر بازوں نے لوٹ لیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے جمیل آباد کے قریب منور حسین نامی شہری بینک سے رقم لے کر باہر نکلا۔ اس دوران پہلے سے ہی بینک کے باہر موجود نوسر بازوں نے اسے روک لیا اور باتوں میں الجھاتے ہوئے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔