ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس ترقیاتی منصوبوں پر ہدایات
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا،
جس میں ڈی پی او ساجد حسین، سابق ممبران صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ، محمد یعقوب شیخ اور سلطان سکندر بھروانہ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر زیر تعمیر سڑکوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کو یقینی بنانے اور تمام منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔