چناب نگر :پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، شہریوں سے وارداتیں

چناب نگر :پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، شہریوں سے وارداتیں

بھکاریوں کے روپ میں جرائم پیشہ عناصر بھی سرگرم ،چوری، جیب تراشی

چناب نگر (نامہ نگار) شہر بھر کے مسافر اڈوں، پارکس، تفریحی مقامات، چوک چوراہوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں پیشہ ور بھکاریوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔شہر کے مختلف اہم مقامات پر پیشہ ور بھکاری خود کو معذور ظاہر کرنے اور غربت کا ڈرامہ رچانے سمیت مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے شہریوں کو نوسربازی کا نشانہ بنا رہے ہیں اور پیسے بٹور رہے ہیں۔ مزید یہ کہ بھکاریوں کے روپ میں جرائم پیشہ عناصر بھی سرگرم ہیں جو چوری، جیب تراشی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے منظم نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر اور مستقل کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے شہر کو اس مسئلے سے نجات دلائی جائے ۔شہریوں کی جانب سے متعدد بار شکایات کے اندراج کے باوجود افسر ا ور اہلکار مبینہ طور پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت اور عملی اقدامات اٹھانے کی بجائے محض کاغذی کارروائیاں کرتے ہوئے حکام کو \"سب اچھا ہے \" کی رپورٹس ارسال کر دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں