امانت حاصل کی گئی بھاری مالیت کی گاڑی خوردبرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت حاصل کی گئی بھاری مالیت کی گاڑی خوردبرد کرلی گئی۔
تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نوریز ضیا نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس سے قریبی تعلقات کی بناء پر بھاری مالیت کی گاڑی بطور امانت حاصل کی۔ لیکن مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر خوردبرد کرلی گئی۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔