تیز رفتاری سے روکنے پر ٹریفک اہلکار پر تشدد، مقدمہ
اہلکار نے چالان کیا تو ملزم نے اس کو شدید زخمی کر دیا ، کارروائی شروع
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے سے منع کرنے پر ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں لاری اڈے کے قریب پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری سے منع کرتے ہوئے اس کا چالان کیا تو ملزم نے ٹریفک اہلکار کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔