سمارٹ لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی ، د کاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سمارٹ لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی پر دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو چیک کیا۔ اس دوران محلہ خوشی آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔