کمالیہ:ڈرائیونگ سکول میں سکول کے طلبا کو ٹریفک قوانین سے آ گاہی دی گئی

کمالیہ:ڈرائیونگ سکول میں سکول کے  طلبا کو ٹریفک قوانین سے آ گاہی دی گئی

کمالیہ (نمائندہ دنیا ) انچارج ڈرائیونگ سکول انسپکٹر ٹریفک پولیس ظفر اقبال نے کمالیہ میں قائم سرکاری ڈرائیونگ سکول میں سکول کے طلبا کو ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

 اس موقع پر انہوں نے عملی تربیت بھی فراہم کی اور طلبا کو دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق ڈرائیونگ کی تربیت انتہائی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں