پراپرٹی کی خرید و فروخت میں شہری سے لاکھوں کا فراڈ

پراپرٹی کی خرید و فروخت میں شہری سے لاکھوں کا فراڈ

ملزم نے لاکھوں روپے مالیت کی رقم حاصل کر لی اور جعلی دستاویزات دیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اشرف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم حاصل کر لی اور اس کے عوض جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کر کے فراہم کر دیئے اور اسے بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں