نیشنل ریڈرز کانفرنس،جی سی ویمن یونیورسٹی کی طالبات کی کامیابی
یونیورسٹی کی آٹھ طالبات نے \"50 بکس اے ایئر\" چیلنج میں کامیابی حاصل کی
فیصل آباد(نیوز رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبات نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی نیشنل ریڈرز کانفرنس میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ یونیورسٹی کی آٹھ طالبات نے \"50 بکس اے ایئر\" چیلنج میں کامیابی حاصل کی، جس پر انہیں تین شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سعدیہ وحید کو بہترین فوکل پرسن کی اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔ ریڈ پاکستان جی سی ڈبلیو یو ایف چیپٹر کی فیکلٹی اور طالبات نے کانفرنس میں بھرپور شرکت کی۔وائس چانسلر نے طالبات کی محنت اور مطالعہ کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف علمی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ معاشرے میں مطالعہ کی مضبوط روایت کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی آئندہ بھی ایسی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔