سرسبز نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کا فیصل آباد میں آغاز
کبڈ ی کے فروغ کیلئے ایسے مقابلوں کا انعقاد نہایت اہمیت کا حامل : ڈی سی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کی زیرِ سرپرستی سرسبز انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈیچیمپئن شپ 2026ء کا شاندار آغاز ملک پور کبڈی سٹیڈیم میں کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے چار روزہ نیشنل کبڈیچیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے فیتہ کاٹ کر ایونٹ کا آغاز کیا اور شریک ٹیموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کبڈی پاکستان کا روایتی اور مقبول کھیل ہے اور اس کے فروغ کیلئے ایسے مقابلوں کا انعقاد نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 12 نامور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل مقابلہ 17 اپریل 2026ء کو کھیلا جائے گا۔افتتاحی تقریب میں اراکین اسمبلی فقیر حسین ڈوگر، رانا علی عباس، عرفان منان سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔