ایف ڈی اے: 3 ماہ میں 316 درخواست گزاروں کو ریلیف

 ایف ڈی اے: 3 ماہ میں 316 درخواست گزاروں کو ریلیف

اسٹیٹ مینجمنٹ ون سے متعلق 221 درخواستوں پر محکمانہ کارروائی مکمل کی گئی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ایف ڈی اے کے ون ونڈو کاؤنٹر کے ذریعے گزشتہ تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر 316 درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا، جبکہ 53 درخواستیں مختلف شعبوں میں زیرِ کارروائی ہیں۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی، جس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف ا نجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز جنید حسن منج، یاسر اعجاز چٹھہ، عاصم محمود، افنان سعید سندھو، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرز عدنان شہزاد، افضال انصاری، اقرا مرتضیٰ، عبداللہ نور اور فاران صدیقی سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسٹیٹ مینجمنٹ ون سے متعلق 221 درخواستوں پر محکمانہ کارروائی مکمل کی گئی، جبکہ ٹاؤن پلاننگ ٹو کی 46، ٹاؤن پلاننگ ون کی 34 اور کچی آبادیوں سے متعلق 15 درخواستوں کو نمٹا دیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ جن امور میں شہریوں کو ریلیف فراہم کیا گیا ان میں جائیدادوں کی منتقلی، وراثتی انتقالات، اونرشپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس، ٹی پی رپورٹس، تکمیلی سرٹیفکیٹس، قبضہ سلپ، مختلف این او سیز کا اجرا، عدالتی ڈگریوں پر عملدرآمد، کمرشلائزیشن اور ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری سے متعلق درخواستیں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں