ٹیکس نادہندگان کے خلاف پی آر اے کی بڑی کارروائیاں

ٹیکس نادہندگان کے خلاف پی آر اے کی بڑی کارروائیاں

سمندری روڈ اور سرگودھا روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر بھی سیل

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس کی عدم ادائیگی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ٹیکس نادہندگان کو مکمل واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر دفاتر سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے ۔حالیہ کارروائی کے دوران پی آر اے کی جانب سے معروف ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں اس سوسائٹی کے تمام دفاتر سیل کر دئیے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں کارروائیوں کے دوران سمندری روڈ اور سرگودھا روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر بھی سیل کیے گئے ۔اس حوالے سے پنجاب ریونیو اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹیکس واجبات کی عدم ادائیگی پر اٹھایا گیا ہے ۔ پی آر اے کے مطابق ٹیکس ریکوری کے سلسلے میں کارروائیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے ۔حکام نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں