چنیوٹ میں اینٹی لٹرنگ مہم تیز، کوڑا پھینکنے پر 2 دکانیں سیل
کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا :واثق عباس
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اینٹی لٹرنگ مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں اے ڈی سی جی واثق عباس ہرل نے بھوانہ میں جھنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے کوڑا پھینکنے کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سیل کر دیں۔اے ڈی سی جی واثق عباس ہرل کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں کوڑا کرکٹ پھیلانے اور صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ان کے مطابق ایسے عناصر پر نہ صرف جرمانے عائد کیے جائیں گے بلکہ دکانیں بھی سیل کی جائیں گی۔بھوانہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جہاں خلاف ورزیوں پر فوری کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس دوران متعدد دکانداروں کو صفائی کے بعد کچرا باہر پھینکنے پر وارننگ بھی جاری کی گئی۔