دھاندرہ میں غیر قانونی تجاوزات اور سیوریج مسائل، مکینوں کا کارروائی کا مطالبہ

 دھاندرہ میں غیر قانونی تجاوزات اور سیوریج  مسائل، مکینوں کا کارروائی کا مطالبہ

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)تحصیل صدر کے مرکزی دیہات چک 66 ج۔ب دھاندرہ میں غیر قانونی پختہ تجاوزات، خراب سیوریج نظام اور جانوروں کے فضلے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

علاقے میں گھروں کے باہر کئی کئی فٹ چوڑے پختہ تھڑے اور تجاوزات قائم کر لیے گئے ہیں، جس کے باعث گلیاں تنگ ہو چکی ہیں اور آمدورفت میں شدید دشواری پیش آ رہی ہے ۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات ختم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں